Get your fully customized tour package to swat valley now

SHAHZOR LAKE KUMRATVALLEY - شازور جھیل

شازور جھیل وادی کمراٹ کی گمنام لیکن خوبصورت جھیل ہے۔ اس خوبصورت جھیل کو دیکھنے کے لئے آپ کو سب سے پہلے کمراٹ آنا ہوگا۔ تھل گاوں سے دو جنگا تک گاڑی جا س�..

Travel Destinations ·

SHAHZOR LAKE KUMRATVALLEY - شازور جھیل

شازور جھیل وادی کمراٹ کی گمنام لیکن خوبصورت جھیل ہے۔ اس خوبصورت جھیل کو دیکھنے کے لئے آپ کو سب سے پہلے کمراٹ آنا ہوگا۔ تھل گاوں سے دو جنگا تک گاڑی جا سکتی یے اگے پیدل ٹریک ہے۔ دوجنگاہ سے اوپر دس منٹ کی چھڑائی ہے پھر ہموارسیدھا راستہ ہے جس پر 20 پچیس منٹ کے سفر کرنے کے بعد چھاروٹ بانال آتا ہے۔ بانال ہم گاوری لوگ موسم گرما کے چراگاہ کو کہتے ہیں ۔ وہاں راستہ دو حصوں میں تقسیم ہوتا ہے، سیدھا راستہ ( یعنی شمال کے طرف ) آگے شازور کے طرف نکلتا ہے اورالٹے ہاتھ پر مڑنے والا ( مغرب کے طرف ) راستہ کاشکین پاس کے طرف جاتا ہے۔ چھاروٹ سے دو راستے نکلتے ہیں ایک شازور کے طرف اور ایک کاشکین پاس کے طرف۔ 
چھاروٹ بانال سے 20 پچیس منٹ آگے ایز گلو بانال آتا ہے۔ اس کے بعد تقریباٰ بعد 30 منٹ بعد گورشئی بانال اور پھر ایک گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ سفر کرنے کے بعد شازور بانال آتا ہے، یہ پورا علاقہ قدرتی حسن سے مالامال علاقہ ہے، چھاروٹ سے لے کر شازور تک سیدھا ہموار راستہ ہے ۔ شازور بانال سے تقریباٰ 50 منٹ کے فاصلے پر شازور جھیل ہے۔ یہ ایک خوبصورت جھیل ہے جس کے کنارے جنگلی پھولوں کی بہتات ہوتی ہے، بزرگوں سے سنا ہے کہ کمراٹ میں سب سے زیادہ جنگلی پھول اس علاقے یعنی چھاروٹ سے لے کر شازور جھیل تک پیدا ہوتے ہیں ، دیکھنے میں بھی ایسا ہی ہے، یہاں ہر رنگ کے جنگلی پھول آپ کو نظر آئیں گے۔ شازور جھیل سے 30 منٹ کے بعد راستے میں ایک چھڑائی آتی ہے، اس چھڑائی پر دوگھنٹے سفر کرنے کے بعد ٹاپ آتا ہے۔ ٹاپ کے ساتھ ہی ایک چھوٹی سی جھیل ہے جسے ہمارے لوگ سر جھیل کہتے ہیں ، اس کے دوسرے طرف ایک اور چھوٹی سی بے نام جھیل ہے، دونوں جھیل کے درمیان ایک بہت بڑا گلیشئر ہے جس کے اوپر دس منٹ سفر کرنے کے بعد ایک اور چھوٹی سی جھیل سے ملاقات ہوتی ہے۔ اس جھیل سے تقریباٰ 30 منٹ سفر کرنے کے بعد لمبوتری جھیل آتی ہے، یہ ایک بہت بڑی جھیل ہے جسے ہمارے لوگ کول سر کہتے ہیں ، کول مطلب لمبوترا اور سر مطلب جھیل۔ کول سر کے کنارے ایک ڈیڑھ گھنٹہ مسلسل چلنے کے بعد آگے ایک تنگ گھاٹی آتی ہے جہاں کول سر کا پانی ابشار بن کر چترال کے طرف بہتا ہے ۔ 
یہاں سے آپ نے نیچے اترنا ہوگا ٹھیک 30 منٹ کے بعد درختوں کا ایک جھنڈ آتا ہے۔ وہاں سے دو گھنٹوں کے فاصلے پر کاک سر یعنی کاک جھیل ہے، اس کے بعد دو گھنٹوں کے فاصلے پر لاسپور چترال کا علاقہ ہے۔ اس پورے علاقے میں کوئی ہوٹل نہیں ہے اس لئے اپنے ساتھ کھانے پینے کی چیزیں اور رات گذارنے کے لئے ٹینٹ وغیرہ کے کر جانا ضروری ہے۔ بانال ( چراگاہوں) میں مقامی گاوری لوگ ہوتے ہیں جو اپنے مال مویشیوں کے ساتھ یہاں رہتے ہیں۔ انتہائی پر امن اور مہذب لوگ ہیں اس لیے آپ نے فکر ہوکر جا سکتے ہیں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بانال تک پہنچنے کی کوشش کریں وہاں سے آپ کو بھر پور مدد ملی گی۔

Recommended list of popular & trending blogs based on visits, people searched.

Trending Hotels
Best affordable & leading hotels to stay in swat valley for families, students, honeymoon couples from lahore, karachi, faisalabad, multan, peshawar & islamabad.

Best Holiday Packages

Want to get a great holiday in Swat Valley? At Guestkor Travel we have a full range of holiday deals on offer for affordable prices.

Call Now +923456881617
Whatsapp Chat +923456881617
Plan my Trip