Get your fully customized tour package to swat valley now

KATOORA LAKE JEHAZ BANDA DIR UPPER

کٹورا جھیل کا اصل نام گھان سر ہے لیکن پانی والے کٹورے سے مماثلت کی بنا پر یہ نام پڑ گیا۔ شاید سچ ہی کہتے ہیں کہ ہر خوبصورت چیز مشکل سے ملتی ہے۔اس پری پ..

Travel Tips & Tricks ·

KATOORA LAKE JEHAZ BANDA DIR UPPER

کٹورا جھیل کا اصل نام گھان سر ہے لیکن پانی والے کٹورے سے مماثلت کی بنا پر یہ نام پڑ گیا۔
شاید سچ ہی کہتے ہیں کہ ہر خوبصورت چیز مشکل سے ملتی ہے۔اس پری پیکر کو دیکھنے کے لئے ہمت جذبہ اور ذوق تینوں میں سے ہے ایک بھی چیز کم ہو تو کافی مشکل ہو سکتی ہے تھل جو کوہستان  اپر دیر کا مناسب آبادی کا کافی سہولیات کے ساتھ آخری قصبہ ہے وہاں تک ہر طرح کی گاڑی آرام سے جا سکتی ہے لیکن تھل سے کمراٹ جانے کےلئے بھی نارمل گاڑی مناسب نہیں اور کٹورا کے لئے تو ممکن ہی نہیں ۔
تھل سے کٹورا جھیل کے لئے نکلتے ہیں تو ایک گھنٹے میں 13 کلومیٹر کا سفر کرتے ہوئے ٹقی بانڈہ تک گاڑی جاتی ہے ( یاد رہے آخری دو کلومیٹر کا سفر جبہ ٹاپ سے ٹقی بانڈہ تک زیادہ مشکل ہے جس کی وجہ سے چھوٹی جیپوں یا کمزور اعصاب والے ادھر سے ہے پیدل شروع کر دیتے جس سے ایک گھنٹہ کے سفر بڑھ جاتا ہے ) لیکن الحمدلله ہمارے گائیڈ حبیب اللہ کے مطابق غیر مقامی بالخصوص پنجاب کا کوئی بندہ پہلی بار خود ڈرائیو کر کے پہنچا ہے ۔ یعنی آپ کا بھائی۔۔۔۔
ٹکی بانڈہ سے سارا سامان خچر پر شفٹ کیا اور حبیب اللہ کی رہنمائی میں جہاز بانڈہ کی طرف چڑھنا شروع کر دیا ابتدا میں ہی انتہائی مشکل چڑھائی ہے جسے اللہ اللہ کرتے کوئی پونے گھنٹے میں مشکل سے مکمل کیا ۔اب موسم بھی بدل رہا تھا اور چڑھائی بھی فی الحال سامنے نہیں تھی ۔ساتھ ساتھ مناظر بھی حسین سے حسین تر ہوتے جا رہے تھے ۔ کوئی ایک گھنٹے بعد پھر سے چڑھائی شروع ہوئی اور جہاز بانڈہ تک مسلسل چڑھائی ہی تھی ہمارے دو جوان Ali Haider Khanاور Zuhair Akif پہلے پہنچ چکے تھے جبکہ میں اور Muhammad Imranمنظر کشی اور اور شاید جوانی کی آخری سرحدوں پر ہونے کی وجہ سے تھوڑا پیچھے تھے ۔
کل ملا کر سوا تین گھنٹے میں جہاز بانڈہ پہنچے اور Iqbal Kohistani کی طرف سے لگائے گئے کیمپس میں سے ایک کیمپ میں اپنا سارا سامان رکھا کچھ دیر آرام کرنے کے بعد راجہ آبشار اور ناگن دریا دیکھنے چل پڑے جس کے لئے کافی نیچے اترنا پڑتا ہے تقریباً پینتالیس منٹ لگتے اترنے میں۔پُر شور آبشار کافی بڑی اور ساتھ میں ناگن دریا کا کسی نوخیز ناگن کی طرح بل کھاتا سراپا مدہوش کرنے کا پورا سامان لئے سامنے ہوتا ہے اور یوں پل بھر میں ساری تھکاوٹ ختم ہوجاتی ۔ دو گھنٹے ناگن کی آغوش میں میں گزارنے کے بعد حبیب اللہ نے نسبتاً آسان لیکن لمبے راستے کا انتخاب کیا جس نے کوئی سوا گھنٹے میں واپس جہاز بانڈا کیمپ تک پہنچا دیا اور وقت تھا تقریباً شام کے ساڑھے سات۔
اگلی صبح کٹورا جھیل دیکھنی تھی اپنے پرانے تجربہ کی روشنی میں مجھے یقین تھا کہ جھیلیں صبح صبح زیادہ خوبصورت لگتی ہیں لہذا باقی ساتھیوں کو صبح چار بجے کا پلان دیا کھانا کھایا اور سونے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے لیٹ گئے 

Recommended list of popular & trending blogs based on visits, people searched.

Trending Hotels
Best affordable & leading hotels to stay in swat valley for families, students, honeymoon couples from lahore, karachi, faisalabad, multan, peshawar & islamabad.

Best Holiday Packages

Want to get a great holiday in Swat Valley? At Guestkor Travel we have a full range of holiday deals on offer for affordable prices.

Call Now +923456881617
Whatsapp Chat +923456881617
Plan my Trip