PEACEFUL KUMRAT VALLEY
کمراٹ آنے والے دوست اکثر امن و امان کے حوالے سے فکر مند ہوتے ہیں۔ اکثر دوست پوچھتے ہیں کمراٹ میں سیکورٹی کا تو کوئی مسلہ نہیں ہے؟ کیا کمراٹ فیملی کے ساتھ آ سکتے ہیں؟ کیا کمراٹ میں آزادانہ گھومنے کی اجازت ہے؟ وغیرہ وغیرہ,ان دوستوں کو بتاتا چلوں کہ کمراٹ ایک پرامن اور پر سکون جگہ…
کمراٹ آنے والے دوست اکثر امن و امان کے حوالے سے فکر مند ہوتے ہیں۔ اکثر دوست پوچھتے ہیں کمراٹ میں سیکورٹی کا تو کوئی مسلہ نہیں ہے؟ کیا کمراٹ فیملی کے ..
PEACEFUL KUMRAT VALLEY
ایک کوہستانی تب تک اچھا کوہستانی نہیں کہلاتا جب تک وہ دشمن کے مہمان کی بھی اس طرح مہمان نوازی نہیں کرتا جیسے اپنے مہمان کا کرتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں مہمان نوازی کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہماری مادری زبان کی سب سے مشہور غزل چچ یاگ مہمان کے ہی متعلق ہے۔ اس لئے دوستوں دیر کوہستان کے ہر کونے میں آپ آزادانہ گھوم سکتے ہیں کسی پر بھی کسی قسم کی پابندی نہیں ہے اور نہ یہاں فیملی کے ساتھ آنے میں کوئی دقت ہے۔ دیر کوہستان کے کسی بھی کونے میں آپ کسی بھی مصیبت میں گرفتار ہوئے تو کسی بھی مقامی کے گھر کے دروازے پر دستک دیں آپ کی بھر پور مدد کی جائے گی اگر آپ گاوں سے دور ہیں یا پھر کمراٹ یا جاز بانال میں کہیں ہیں اور آپ کو مدد کی ضرورت ہے تو پھر آس پاس جھونپڑی نما گھر جسے ہم ڈیکیر کہتے ہیں تلاش کریں، یہ ہمارے موسم گرما کے گھر ہوتے ہیں، سال کے تقریباً چار سے سات مہینے ہم لوگ ان گھروں میں اپنے مال مویشیوں کے ساتھ رہتے ہیں یہاں سے آپ کو یقینی مدد ملے گی۔ پچھلے سال دیر کوہستان آنے والوں میں کئی غیر ملکی بھی شامل تھے جو بغیر کسی سیکورٹی کے دیر کوہستان کے ان سحر انگیز وادیوں میں آزادانہ گھوم رہے تھے، زیر نظر تصویر میں آپ باہر کے ان دو مہمان خواتین کو دیکھ سکتے ہیں جو بغیر کسی سیکورٹی کے کمراٹ میں گھوم رہی ہیں۔ کہنے کا مقصد بس اتنا ہے کہ ہم ہر پرامن اور مہمان نواز لوگ ہیں، ہم ہر پر امن مہمان کو چاہے وہ کوئی بھی ہو کسی بھی نسل، قوم، مذہب سے تعلق رکھتا ہو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دیر کوہستان کے یہ گمنام لیکن قدرتی حسن سے مالامال وادیاں آپ کو مایوس نہیں کریں گی۔۔۔ گمنام کوہستانی
Recommended list of popular & trending blogs based on visits, people searched.
-
-
-
[Gallery] Mahodand Lake in Pictures - Latest / in Travel Tips & Tricks
-
-
[Article] Fun Facts About KPK / in Travel Tips & Tricks
-
-
-
[Article] 12 Islands of Pakistan You Need to Explore / in Travel Tips & Tricks
-
[Article] Top Hotels in Naran Kaghan Valley List - New / in Travel Tips & Tricks
-
-
-
[Article] DOJANGA KUMRAT VALLEY A PLACE OF MAGIC / in Travel Tips & Tricks
-
[Article] Top 10 places in Lahore / in Travel Tips & Tricks
-
[Article] Budgeted Hotels in Naran Kaghan / in Travel Tips & Tricks
-
[Article] Top 5 Historical Places to Visit in Lahore / in Travel Tips & Tricks
-
[Article] Modern Villages of Pakistan / in Travel Tips & Tricks
-
[Article] 10 reasons to travel in Pakistan / in Travel Tips & Tricks
-
[Article] What to visit in Kalam Valley? / in Travel Tips & Tricks
-
-
Trending Hotels
Best affordable & leading hotels to stay in swat valley for families, students, honeymoon couples from lahore, karachi, faisalabad, multan, peshawar & islamabad.
Best Holiday Packages
Want to get a great holiday in Swat Valley? At Guestkor Travel we have a full range of holiday deals on offer for affordable prices.

Per Person
2 days 1 night islamabad to malam jabba standard group tour summer package
- 9-15 people
- |
- blue area → swat
- (10 reviews)
- Group Tours

Per Person
2 days 1 night islamabad to gabeen jabba standard family tour summer package
- 9-15 people
- |
- blue area → swat
- (6 reviews)
- Family Tours

Per Person
6 days 5 nights islamabad to kalash valley standard group tour summer package
- 9-15 people
- |
- blue area → chitral
- (6 reviews)
- Group Tours







